ETV Bharat / state

راجناتھ سنگھ ایک ساتھ چھ پلوں کی نقاب کشائی کریں گے - جموں و کشمیر میں تعمیر کیے گئے چھ پلوں

سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعرات کو بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ جموں و کشمیر میں تعمیر کیے گئے چھ پلوں کی نقاب کشائی کریں گے۔

راجناتھ سنگھ چھ پلوں کی نقاب کشائی کریں گے

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 9:58 AM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مزکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں چھ پلوں کی نقاب کشائی کریں گے ۔

وزیر دفاع 45 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اکھنور سیکٹر میں چار اور جموں کے راج پورہ علاقے میں دو پلوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ وزارت دفاع کے ایک سینئیر افسر نے کہا کہ ' تمام پل تقریبا 300 سے 100 میٹر کے ہیں۔'

واضح رہے کہ منگل کے روز راجناتھ سنگھ نے بارڈر روڈس ایجینیشن (بی آر او) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں چین کے ساتھ حقیقی لائن آف کنٹرول اور پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جائزہ اجلاس چین کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ کے درمیان ہوا۔

بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق پولیس کا بیان

وزارت دفاع نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے جنوبی بلاک میں ایک اجلاس میں ڈی جی بی آر او (بارڈر روڈس آرگنائزیشن) اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران راجناتھ سنگھ نے ہدایت دی تھی کہ تمام سرحدی انفراسٹرکچر کو تیزی سے ٹریک کیا جائے تاکہ افواج کی نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔

گذشتہ ماہ حکومت نے جموں وکشمیر اور اتراکھنڈ میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ذریعہ شاہراہ کے کاموں کے لیے مزید 1691 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.