ضلع مجسڑیٹ سرینگر ڈاکڑ شاہداقبال چودھری کے اس حکم نامے کے مطابق وہ افسران یا اہلکار عام تعطیلات کے ساتھ ساتھ کوئی بھی چھٹی نہیں لے سکتے ہیں جو لازمی خدمات پر معمور ہیں۔
وہیں دوسری جانب ان افسران اور اہلکاروں کو بھی تعطیلات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا یے جو وادی میں کروناوائرس کے پھیلانے کے خطرات کو روکنے کے لیے اہم اور ضروری خدمات انجام دینے کے لیے تعینات رکھے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ یہ سرکاری ہدایات ان غیر سرکاری انجیمنوں اور اشخاص پر بھی لا گو کیا جاتے ہیں جو کروناوائرس کی خطرناک وبائی بیماری کی روک کتھام کے لیے محکمہ صحت اور دیگرلازمی خدمات انجام دینے والے محکمہ جات کو اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں ۔
ضلعے مجسٹریٹ کے اس آرڈر کے مطابق ضرورت پڑنے پر ان افسران کو بھی اپنی اپنی ڈیوٹیوں کو انجام دینےکے لیے تیار رہینے کو کہا گیا یے جو اجازت پر چھٹیوں پر ہیں۔
واضح رہے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں بھارت سرکار کی طرف سے اس بیماری کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت آفت قرار دیا گیا ہے ۔