ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات مفتی اور عبداللہ خاندان کے لیے الوداعی پارٹی تھی'

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 7:00 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نو منتخب ڈی ڈی سی امیدواروں، پنچوں اور سرپنچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ 'وہ مرکزی علاقے کی موجودہ بی جے پی یونٹ میں جموں و کشمیر کے مستقبل کے وزیر اعلی کو دیکھتے ہیں۔'

' ڈی ڈی سی انتخابات مفتی اور عبداللہ خاندان کے لیے الوداعی پارٹی تھیں '

جموں و کشمیر کے بی جے پی انچارج ترون چگ نے اتوار کے روز کہا کہ حالیہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات مفتی اور عبداللہ خاندان کے لیے الوداعی پارٹی تھی۔

' ڈی ڈی سی انتخابات مفتی اور عبداللہ خاندان کے لیے الوداعی پارٹی تھی'

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نومنتخب ڈی ڈی سی امیدواروں، پنچوں اور سرپنچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ 'وہ مرکزی علاقے کی موجودہ بی جے پی یونٹ میں جموں و کشمیر کے مستقبل کے وزیر اعلی کو دیکھتے ہیں۔'

ترون چگ نے کہا کہ ' میں نے سنہ 2008، 2014 کی بی جے پی کو دیکھا ہے اور میں 2020 کی بی جے پی کو بھی دیکھ رہا ہوں۔ اور 2020 کی اس بی جے پی میں، میں جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلی کو دیکھ رہا ہوں۔ آج میں عبداللہ اور مفتی خاندان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ڈی ڈی سی الیکشن عبداللہ اور مفتی خاندان کے لیے الوداعی پارٹی تھی۔ یہاں تک کہ ان کی پارٹی کے فاتح امیدوار بھی جارہے ہیں۔ جب انتخابات کا اعلان ہوا تو محبوبہ جی نے کہا تھا کہ کوئی بھی شخص ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا۔ ترنگا لہرانے کے لیے کوئی ہاتھ نہیں ملے گا لیکن اب گپکار الائنس میں شامل سیاسی پارٹیاں خوفزدہ ہیں۔'

چگ نے مزید الزام لگایا کہ 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کی تشکیل اس خطے کی 'پرانی پارٹیوں' نے دی تھی جو لوٹ مار میں مبتلا تھیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد بنانے کا ارادہ بی جے پی کو خطے میں بڑھنے سے روکنا اور جموں و کشمیر کی ترقی کو روکنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.