ریاستی الیکشن کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ جموں و کشمیر میں تازہ ترین ووٹنگ کے مطابق کشمیر ڈویژن کے ضلع پلوامہ میں 11 بجے تک سب سے کم 3.51 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی جبکہ ضلع شوپیان میں سب سے زیادہ 29.34 فیصد پولنگ درج کی گئی۔
سری نگر میں 10.64 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ گاندربل میں 23.14 رائے دہندگان نے 11 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام میں 28.47 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
گیارہ بجے شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ میں 17.87 فیصد، کپواڑہ میں 13.49 فیصد اور بارہمولہ میں 12.19 فیصد ووٹرز نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں 23.46 فیصد جبکہ کولگام میں 14.91 فیصد رائے دہندگان پولنگ بوتھس پہنچے۔
کشمیر ڈویژن میں صبح 11 بجے تک مجموعی طور پر 22.127 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔