ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری پل ترال کے ڈی ڈی سی رکن منظور احمد گنائی نے آری پل تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ ماہ موسلا دھار بارش کے سبب پیدا شدہ سیلابی صورتحال کے بعد ترقیاتی منصوبوں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے آج آری پل تحصیل کے ستورہ، درگڈ، اور بنگہ ڈار اور آری پل کا دورہ کیا ہے جس دوران انہوں نے حال ہی میں آئے سیلابی پانی کی وجہ سے باندھوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ محکمہ فلڈ کنٹرول کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر موصوف نے آفیسران کے ہمراہ نالہ نارستان پر کئ مقامات کا جایزہ لیا اور جہاں جہاں حفاظتی باندھ تعمیر کرانے کا منصوبہ محکمہ کو ہے وہاں نظر گزر، دی اور عوامی سطح پر ان مسائل کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Teachers day Celebration پلوامہ میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریبات کا انقعاد
دورے کے دوران مقامی لوگوں نے دیگر مسائل اور، معاملات بھی ڈی ڈی سی ممبر کی نوٹس میں لایے موصوف نے لوگوں کے مشکلات کو سنا اور ان پر ہمدردانہ غوروخوض کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منظور احمد گنائی نے بتایا کہ اس علاقے میں کئ مقامات پر نالے کے ایک طرف حفاظتی باندھ تعمیر کیے جائیں گے تاکہ سیلابی صورتحال میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کی جا سکے۔