ETV Bharat / state

Swachh Bharat Abhiyan in Doda ڈوڈہ میں ایک ماہ طویل صفائی مہم

ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے ایک ماہ طویل صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ڈوڈہ پورے یوٹی (UT) میں سوچھ بھارت ابھیان میں سرفہرست مقام حاصل کرسکے۔ swachh bharat abhiyan in Doda

ڈوڈہ میں ایک ماہ طویل صفائی مہم کا آغاز
ڈوڈہ میں ایک ماہ طویل صفائی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Sep 6, 2022, 3:03 PM IST

ڈوڈہ: ڈوڈہ ضلع انتظامیہ نے یوم اساتذہ کے موقع پر سوچھ بھارت ابھیان کی ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کو ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن (جے کے اے ایس) نے صدر ایم سی ڈوڈہ وید پرکاش گپتا، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ، ایم سی ڈوڈہ کے کونسلرز کے علاوہ ضلع اور سیکٹرل افسران کے علاوہ مختلف طلباء و طالبات کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر شروع کیا۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔DDC launched month long swachh bharat abhiyan drive

ڈوڈہ میں ایک ماہ طویل صفائی مہم

صفائی مہم کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے تمام ضلع اور سیکٹرل افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسلسل کوشش کریں تاکہ ضلع کے کونے کونے میں صفائی کا پیغام پہنچایا جائے۔ اس کے علاوہ انہیں ہدایت دی کہ وہ اس مہم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی نے سول سوسائٹی کے تمام اراکین، سماجی تنظیموں اور سوسائٹی کے دیگر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور صفائی مہم میں تعاون دیں تاکہ ضلع پوری ریاست میں صفائی کے معاملے میں پہلی پوزیشن پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:JK GST Revenue Increases جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی محصولات میں اضافہ

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی طرح کی سرگرمیاں ضلع کے دیگر علاقوں بشمول تمام پنچایتوں میں بھی منعقد کی گئی اور صفائی مہم اور بیداری مہم چلائی گئی۔ پروگرام میں موجود دیگر لوگوں کے علاوہ اے سی ڈی ڈوڈہ، ڈی ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ، اے سی پنچایت، اے آر ٹی او ڈوڈہ، ڈی ٹی او، ڈی پی او، سی اے او، ای او ایم سی ڈوڈہ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.