ETV Bharat / state

اننت ناگ: ووٹوں کی گنتی کے دوران ہنگامہ - کھنہ بل کاونٹنگ مرکز

اننت ناگ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران کھنہ بل علاقے میں دو امیدواروں کے حامیوں میں بحث و تکرار ہوئی ہے۔

اننت ناگ: ووٹوں کی گنتی کے دوران ہنگامہ
اننت ناگ: ووٹوں کی گنتی کے دوران ہنگامہ
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 2:36 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارنو بلاک کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران کھنہ بل کاونٹنگ مرکز میں دو امیدواروں کے حامیوں میں بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔

ایک آزاد امیدوار ساجدہ بیگم کی عرضی کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اننت ناگ انشل گارگ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے احکامات صادر کیے تھے جس کے بعد آج صبح ووٹ شماری کا عمل شروع ہوا۔ تاہم اس دوران دو امیدواروں کے حامیوں کے مابین تکرار کے نتیجے میں حالات بگڑنے کا خدشہ تھا جس کے مدنظر پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے مداخلت کی اور حالات پر قابو پایا گیا۔

اننت ناگ: ووٹوں کی گنتی کے دوران ہنگامہ

واضح رہے کہ لارنو بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج 22 دسمبر 2020 کو منظر عام پر آئے تھے جس میں پی ڈی پی امیدوار خالدہ بی بی نے 7 ووٹوں سے اپنی نزدیکی حریف ساجدہ بیگم کو شکست دی تھی۔

ادھر انتظامیہ کے مطابق کاونٹنگ مرکز میں حالات بالکل قابو میں ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.