جموں و کشمیر میں پہلی بار جمہوری طرز حکومت کی غیر موجودگی میں پنچایت کے انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں۔
وہیں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات بھی پہلی بار مرکز کی زیر نگرانی منعقد کرائے جارہے ہیں۔
اس معاملے میں ائی ٹی وی بھارت نے کانگریس کے سینئر رہنما و سابق وزیر وقار رسول سے ان انتخابات کے بارے میں خصوصی بات چیت کی۔
انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سوچ سمجھ کر ڈی ڈی سی انتخابات کو عمل میں لایا جب ان کو لگا کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس یا دیگر سیاسی جماعتوں کو ان انتخابات کے بارے میں جانکاری نہیں ہے تو بی جے پی ان انتخابات میں چوری کرکے ڈسٹرکٹ کونسلر بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں تاہم اب لوگوں نے بی جے پی کی چال سمجھ کر ان کے خلاف ووٹ دیا۔
بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے کمل کے پھول کو ڈل جھیل میں کھلنے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کشتی پہلے ہی ڈل جھیل میں ڈوبی ہے اور کشمیر میں وہ کھاتہ بھی کھولنے میں کامیاب نہیں ہوگی جس طرح سے بی جے پی کمل کا پھول ڈل جھل میں کھلانے گئے تھے وہ پھول ان کا وہیں پر ڈوب گیا اور اب پورے ملک میں یہ ڈوب جائے گا۔