ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ عمل میں لائی جا رہی ہے، جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18حلقے جموں سے ہیں۔ ان حلقوں میں 2142 پولنگ مراکز قائم ہیں جن میں سے 1305 مراکز وادی کشمیر میں ہیں جبکہ 837 مراکز جموں خطے میں قائم کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 321 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جموں و کشمیر کے 7 لاکھ 90 ہزار رائے دہندگان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں جس پارٹی کے امیدوار کی بھی جیت ہوگی، وہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی جیت ہوگی جوکہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھنے، دفعہ 370 کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وجود میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سرینگر کے سبھی حلقوں میں پی اے جی ڈی کے مشترکہ امیدواروں کی ہی جیت ہوگی۔