ETV Bharat / state

کانگریس امیدوار سعد پرویز ہلال سے خاص بات چیت - jammu kashmir latest update

جاری ووٹنگ کے دوران کانگریس کے امیدوار سعد پرویز ہلال نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی۔ تاہم وہ پر امید ہیں کہ انہیں کامیابی ضرور ملے گی۔

کانگریس امیدوار سعد پرویز ہلال سے ایک خاص بات چیت

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:27 PM IST

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کئے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں یوٹی میں ڈی ڈی سی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

کانگریس امیدوار سعد پرویز ہلال سے ایک خاص بات چیت
قابل ذکر ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں آزاد امیدواروں کی اچھی خاصی تعداد بھی میدان میں ہے۔
ادھر بڈگام میں چوتھے مرحلے کے تحت جن 2 انتخابی نشستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ان میں ناربل اور سورسیار شامل ہیں۔ ان حلقوں میں 17 امیدوار میدان میں ہیں جن میں بالتریب 8 اور 9 امیدوار شامل ہیں۔ ناربل حلقے کے 7 مرد امیدواروں کے ساتھ ایک خاتوں آزاد امیدوار بھی ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔
اس ڈی ڈی سی انتخابی حلقے میں 21058 رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے جن میں مرد ووٹرز 11061 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 9997 ہے۔
جاری ووٹنگ کے دوران کانگریس کے امیدوار سعد پرویز ہلال نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی۔ تاہم وہ پر امید ہیں کہ انہیں کامیابی ضرور ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ناربل کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے نام پر ووٹ تو حاصل کئے لیکن پھر زمینی سطح پر ان کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لئے کوئی بھی کام انجام نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں اور مذہب کے نام پر بانٹنے والوں کو لوگ ہی جواب دے رہے ہیں۔ سعد پرویز ہلال کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوں گے تو وہ یہاں لوگوں کی توقعات پر کھرا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.