ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف بلاکس کا دورہ کیا

جموں و کشمیر میں جاری جن ابھیان کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں ڈوڈہ کے مختلف بلاک میں جن ابھیان عوامی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف بلاکس کا دورہ کیا
ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف بلاکس کا دورہ کیا
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 12:28 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے بلاک بھاگواہ، کاستی گڑھ، عسّر اور کھلینی کا دورہ کرکے جن ابھیان تقریب میں آئے ہوئے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو سُنا ۔

ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف بلاکس کا دورہ کیا

اس موقع پر مختلف محکمہ جات نے سرکار کی طرف سے چلائی جا رہی مختلف فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے سٹال قائم کئے تھے جہاں لوگوں کو مذکورہ اسکیموں کے بارے میں بتایا جا رہا تھا کہ وہ کیسے اِن سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

دریں اثناء ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے کہی وفود نے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل سے اُن کو آگاہ کیا ۔

ڈی ڈی سی سے لوگوں نے رابطہ سڑکیں، پینے کے پانی کی مستحکم سپلائی، بجلی کے نظام میں بہتری لانے اور شعبہ صحت کو دیہی علاقوں میں فعال بنانے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ جن ابھیان کے دوران عوام کی طرف سے درج شکایات پر جلد ازالہ کیا جائے ۔

ڈی ڈی سی نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کا متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ازالہ کیا جائے گا تاکہ اس ابھیان سے عوام کو فائدہ حاصل ہو اور سرکاری اسکیموں سے عوام مستفید ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.