ETV Bharat / state

سرینگر: کووڈ 19 کیسز کے بعد کوچنگ مراکز بند کرنے کا حکم - کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے

ضلع انتظامیہ سرینگر نے ان تمام کوچنگ مراکز کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جہاں کووڈ 19 کا کوئی مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔

سرینگر نے تمام کوچنگ مراکز کو بند
سرینگر نے تمام کوچنگ مراکز کو بند
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 7:22 AM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ایک خاص مہم کے تحت ضلع انتظامیہ سرینگر نے پرے پورہ اور راج باغ علاقے میں قائم کوچنک مراکز میں کئی طلبا کا کورونا ٹیسٹ عمل میں لایا جس میں کئی طلبا کو کورونا مثبت پایا گیا۔

اس دوران انتظامیہ نے پایا کہ کئی طلبا کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود مذکورہ ٹیوشن مراکز کا انتظامیہ اپنی تدریسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جوکہ نہ صرف دیگر طلبا و طالبات کے لئے خطرناک ہے بلکہ اساتذہ کے علاوہ کوچنک مراکز کے عملے کے لئے بھی۔

اس صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جاری ایک حکمنامے میں نہ صرف ان ٹیوشن مراکز کو اگلے 21 دن بند کرنے کا حکم دیا بلکہ یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ اگر کوئی کووڈ 19 رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف ڈیزاسٹر مینیجمینٹ ایکٹ 2005 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے جاری کردہ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی ٹیوشن مرکز میں کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اس ٹیوشن سینٹر کے انتظامیہ کو اپنی تدریسی سرگرمیوں کو فوری طور بند کرنا چاہیے اور جب تک کہ 21 دن تک متاثرہ کا کووڈ ٹیسٹ منفی نہیں آتا ہے تب تک ٹیوشن مرکز میں کوئی سرگرمی نہیں ہونی چاہیے جبکہ سینٹر کو بہتر طور سینیٹائز کر کے ہی تدریسی سرگرمیاں پھر سے بحال کی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.