ETV Bharat / state

Block Divas At Dadasara ڈاڈسرہ ترال میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 12:27 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں ڈپٹی کمشنر بشارت قیوم کی صدارت میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر مقامی باشندوں نے متعلقہ حکام کے سامنے اپنے اپنے مسائل سے متعلق بات چیت کی۔

ڈاڈسرہ ترال میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام

ترال: مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں ڈپٹی کمشنر بشارت قیوم کی صدارت میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر مقامی باشندوں نے متعلقہ حکام کے سامنے اپنے اپنے مسائل کو لے بات چیت کی۔ بلاک دیوس میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ اور اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش کے ساتھ ساتھ عوام اور ضلع سطح کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر ولیج ویلفیر کمیٹی ڈاڈسرہ کے عہدیداروں نے ڈی سی پلوامہ کا والہانہ استقبال کیا۔ بلاک دیوس کے موقعے پر عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے اور ان کے فوری ازالے پر زور دیا۔

ڈاڈسرہ کے لوگوں نے وہاں قائم اسپتال میں طبعی اور نیم طبعی عملے کی قلت کا مسلہ اجاگر کیا جبکہ املر، لاڈمو کے لوگوں نے وہاں رابطہ پل، اور خستہ ہال سڑکوں اور دیگر مسائل کی بات کی۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بلاک دیوس منعقد کرانے پر انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر انتظامیہ فراہم کرنا بہتر حکمرانی کی ایک مثال ہے اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی تواتر کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Private School In Anantnag نجی اسکولوں کی من مانیاں نہیں چلے گی

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بتایا کہ گھر کی دہلیز پر عوام کو جوابدہ حکمرانی فراہم کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بشارت قیوم نے بتایا کہ بلاک دیوس میں عوامی شرکت کی اچھی بات ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ ضلع بھر کی تمام پنچایتوں کو ڈرگ فری بنایا جائے جس میں مزہبی علماء، عوامی نمایندوں اور دیگر لوگوں کی شراکت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.