اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر سعید فخر دین حامد نے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر سعید فخر دین حامد نے صدر میونسپل کونسل ہلال احمد شاہ اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر شوکت احمد ہمراہ کئی پروجیکٹوں کا سنگ میل رکھا جن میں ملٹی پرپز ہال کم کلچرل سینٹر، بیوٹفکیشن آف اننت ناگ ٹون رسٹوریشن آف سٹریٹ لائٹس ڈیولپمنٹ آف شیرباغ سٹریم سرفہرست ہے، جس پر دس کروڑ سے زائد رقومات خرچ کیے جائیں گے۔
اس موقعے پر ہلال احمد شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے ہی اننت ناگ کے سارے ترقیاتی پروجیکٹوں کی منظوری دے دی ہے جو اننت ناگ کے عوام کی دیرینہ مانگ تھی۔ انہوں نے اننت ناگ میں حالیہ دنوں دربار میں یہاں کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ اننت ناگ کو جاذب نظر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وہ پورا ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maha Dangal جموں میں بین الاقوامی مہا دنگل کا انعقاد
وہی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سید فخرالدین حامد نے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سارے پروجیکٹوں پر جلد کام شروع گا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ محکمہ وقت سے پہلے ان ترقیاتی پروجیکٹوں کا کام مکمل کر لے گا۔