بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے رکھ آرتھ بیمینہ میں ایک زیر تعمیر اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اکشے لابرو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام زیر التوا کام بشمول واش روم کی سہولت کے لیے سینیٹری کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ یہ سکول آنے والے سیشن سے کام کرے گا تاکہ رکھ آرتھ کے مقامی طلباء کے لئے تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ طویل عرصے سے زیر التوا انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں محکمہ صحت اور تعلیم کے ایسے متعدد منصوبے مکمل کرکے عوام کے لیے وقف کیے گئے ہیں جن سے عوام کو بلاواستہ فائدہ ہوا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ رکھ آرتھ بمنہ کا سکول بھی ایک ایسا ہی منصوبہ ہے جو مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے کچھ عرصے سے التواء کا شکار ہے۔ اس کو جلد مکمل کر کے عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا
دورے کے دوران ڈی سی نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ڈی سی کے ساتھ اپنے مطالبات اٹھائے، ڈی سی نے انہیں صبر سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔