بڈگام :جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈی سی سب ڈویزن چاڈورہ کے گاؤں چیک سورسیار میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد متاثرین سے ملاقات کی اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے لوگوں کی عیادت کی۔ DC Budgam Visits Fire Victims Of Check Surasyaar Of Chadoora Area Here In Central Kashmirs Budgam
ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے یہاں سب ڈویزن چاڈورہ کے گاؤں چیک سورسیار میں آتشزدگی کے متاثرین کی عیادت کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں امدادی چیک سونپا۔
ڈی سی بڈگام نے آتشزدگی کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مقامی باشندوں کو آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے اس موقع پر متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے اور متعلقہ افراد کو ان کی مناسب بحالی اور عارضی طور پر کسی آرام دہ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت دی تاکہ موسم سرما کے ان سخت عیام میں انہیں کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے لئے تمام انتظامات کئے جائیں ۔ مویشیوں سمیت نقصانات کا مناسب تخمینہ لگا کر معاوضہ دیا جائے جس سے یہ اپنی روز مرہ کی زندگی دوبارہ شروع کریں گے۔
دریں اثنا، ڈی سی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جان و مال کی حفاظت کے لئے فائر سیفٹی کے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں۔احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے اس طرح کے واقعے پر کچھ حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Budgam Police بڈگام پولیس نے خاتون کو گرفتار کرنے سے کیا انکار، کہا وائرل ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں
قابل غور ہے کہ کشمیر میں اکثر آتشزدگی کے واقعات سرما کے موسم میں ہی رونما ہوتے ہیں۔ ضلع بڈگام میں اب تک رواں سال میں آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔بڈگام ضلع کے دور دراز علاقوں میں فائر بریگیڈ کی سہولیات موجود نہیں ہے۔ فائربریگیڈ اسٹیشن دور ہونے کی وجہ سے دمکل کی گاڑیاں جائے وقوع پر وقت پر پہنچ نہیں پاتی ہیں اس سے انہیں کافی نقصان ہوجاتا ہے۔ DC Budgam Visits Fire Victims Of Check Surasyaar Of Chadoora Area Here In Central Kashmirs Budgam