ETV Bharat / state

ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ میں واقع ایس ڈی ایچ اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کا دورہ کیا - ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر

ضلع بڈگام میں ترقیاتی کمشنر نے آج ایس ڈی ایچ چاڈورہ اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کرالپورہ کا معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کا از خود جائزہ لیا۔ڈی سی بڈگام نے متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ میں واقع ایس ڈی ایچ اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 5:20 PM IST

ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ میں واقع ایس ڈی ایچ اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کا دورہ کیا

بڈگام:ڈی سی بڈگام نے ایس ڈی ایچ چاڈورہ میں لفٹ کی سہولت اور نئے (OT) او ٹی سیکشن کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے کم سے کم وقت میں فعال بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر باؤنڈری وال کی تعمیر و مرمت، ٹائل کے کام اور سینیٹری کے کاموں کی تکمیل کی بھی ہدایات دیں اور ہیلتھ کیئر بلڈنگ کی جدید مشینری اور آلات کے حوالے سے دیگر مطلوبہ کام خو ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت کیے جائیں گے۔

ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے صحت کی تمام سہولیات میں مطلوبہ اپ گریڈیشن اور بہتری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔بعد ازاں، ڈی سی نے ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کرالپورہ بلڈنگ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر التواء کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ نیا ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر جلد ہی عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا

نئی عمارت کو فعال بنانے کے لیے ڈی سی نے زیر التواء کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر زور دیا، جن میں دروازے اور کھڑکیوں کی فٹنگ، بجلی، سینیٹری ورکس اور ریلینگ انسٹالیشن شامل ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ان کاموں کو اس ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ صحت کی سہولت کو کم سے کم وقت میں فعال بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.