ETV Bharat / state

DC Budgam Reviews Arrangements Meeting ڈی سی بڈگام نے تہواروں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا - ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد

ضلع بڈگام میں ڈی سی ایس ایف حامد نے رواں مہینے میں آنے والے مذہبی تہواروں جیسے بیساکھی، جمعۃ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔تہواروں کے لئے کئے گئے انتظامات پرتبادلہ خیا۔

ی سی بڈگام نے بیساکھی، شب قدر، جمعۃ الوداع، عیدالفطر کے تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 5:44 PM IST

ڈی سی بڈگام نے تہواروں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی سی ایس ایف حامد کی قیادت میں رواں مہینے میں آنے والے مذہبی تہواروں جیسے بیساکھی، جمعۃ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کے پش نظر انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے خصوصی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔

ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد کے علاوہ اس میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، اے ایس پی بڈگام گوہر خان، اے سی پی، تمام ایس ڈی ایمز، پی ڈی ڈی، آر اینڈ بی، پی ایچ ای، جے کے ایس آر ٹی سی، ایف سی ایس اینڈ سی اے، آر ٹی او، انیمل ہسبنڈری اور ہیلتھ سروسز کے سینئر افسران، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، تمام تحصیلدار، ٹریفک کے علاوہ تمام میونسپلٹی کے ایگزیکٹو افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی سی ایس ایف حامد نے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضروری انتظامات کے کاموں کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں۔کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انتظامات کو یقینی بنانے تا کہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ بلیک مارکیٹنگ، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ بازاروں میں بھی تلاشی مہم چلائی جائے۔

ڈی سی نے PDD حکام کو ہدایت کی کہ وہ بیساکھی، شب قدر، جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے ان آنے والے تہواروں کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں، جبکہ محکمہ PHE سے کہا گیا کہ وہ پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مشہور مزاروں اور مقامات پر جہاں پانی کی مناسب فراہمی ممکن نہ ہو وہاں پانی کے ٹینکر تعینات کریں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تمام ایم سیز کے ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان تمام اہم مقامات بالخصوص چرار شریف، مکہامہ، پکھر پورہ اور عیدگاہو اور امام بارگاہوں، جمعۃ الوداع، شب قدر اور بیروہ اور سرائے کے اہم امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rotten Chinar Dangerous for Students بوسیدہ چنار طلبہ کے لیے وبال جان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.