ETV Bharat / state

بڈگام میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا انعقاد - ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے ڈی سی آفس بڈگام سے ایک کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر ضلع میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی قومی روڈ سیفٹی مہم 2024 کا آغاز کیا۔

بڈگام میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 6:45 PM IST

بڈگام میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا انعقاد

بڈگام:ڈی سی بڈگام اور ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈرائیونگ محفوظ طریقے سے کریں اور عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں خاص طور پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پہننا اور سڑک پر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے رفتار کی حد کا خیال رکھنا۔

اس کار ریلی کو ڈی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ وہ کار ریلی قصبہ بڈگام کے مختلف بازاروں سے گزری جس میں روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات دکھائے گئے۔

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ایک ماہ تک چلنے والے روڈ سیفٹی ویک کی تقریبات کے دوران ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام احتیاطی تدابیر پر جارحانہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر سال روڈ ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور بہت سے لوگ ہمیشہ کے لیے معذور ہو جاتے ہیں، اسی لئے ضلعی انتظامیہ بڈگام، ضلع میں روڈ ایکسیڈنٹ فنڈ کے تحت مختلف متاثرہ خاندانوں کی بحالی بھی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس نے بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا

اس موقع پر دیگر کے علاوہ اے ڈی سی بڈگام، معراج الدین شاہ، سی پی او فیاض احمد، انسپکٹر ایم وی ڈی بڈگام، آصف امین اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.