بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو نے رشی پورہ میں مجوزہ 125 بستروں والے نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لیے مختص پلاٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود متعلقہ افسران سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی۔ معائنے کے دوران ڈی سی نے متعلقہ افسران کو باؤنڈری لائن کی حد بندی کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام کے حق میں اراضی کی منتقلی اس پیشگی مرحلے کی طرف اشارہ ہے جس پر ضلع بڈگام کے لیے اس میگا ہیلتھ پراجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛Modernisation of Budgam DC Office بڈگام میں ڈی سی آفس کمپلیکس کی جدید کاری
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے اس پر کام تیز اور مربوط انداز میں کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ معزز ایل جی شری منوج سنہا جی کی قیادت میں اے سی نے حال ہی میں بڈگام میں ایک نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے حق میں زمین کی منتقلی کو منظوری دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے ہسپتال کے تعمیراتی کام اپنے مقررہ وقت پر ہی ختم ہوگا۔اس کے لئے تمام تر کوششیں کی جا رہیں ہیِں۔افسران کو بھی ضروری ہدایت دی گئی ہے۔ڈی سی کے ساتھ اے سی آر، چیف میڈیکل آفیسر، متعلقہ تحصیلدار اور لائن ڈپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔