جموں و کشمیر میں گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے 55 ویں دن 24 پروازیں جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں پر پہنچے جن میں 2919 مسافر سوار تھے۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق نو تجارتی پروازوں میں سوار کل 780 مسافر جموں ایئرپورٹ پہنچے جبکہ جہاز پر سوار 2139 مسافروں کے ساتھ 16 گھریلو پروازیں گزشتہ روز سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔
خاص طور پر جموں ایئرپورٹ اتھارٹی کو 25 مئی سے لے کر اب تک تقریبا 29 ہزار 851 مسافروں کے ساتھ مجموعی طور پر 403 گھریلو پروازیں جبکہ سرینگر ایئرپورٹ اتھارٹی کو تقریبا 86 ہزار 621 مسافروں کے ساتھ 661 گھریلو پروازیں موصول ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے عالمی وبا کوروناوئرس کے تناظر میں اب تک مختلف ممالک سے تقیبا 3 ہزار 331 مسافروں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے مرکزی علاقے میں واپس لایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
'انہدامی کارروائی میں اقلیتی طبقہ نشانے پر'
مرکزی علاقے میں واپس پہنچنے کے بعد تمام مسافروں کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور تمام ضروری احتیاطی پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے انہیں دونوں ہوائی اڈوں سے اپنی منزل تک پہنچا دیا گیا۔
اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کے ذریعہ مقرر کردہ رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے مسافروں کو قرنطین مراکز تک پہنچنے، اسکریننگ ، نمونے لینے اور مناسب نقل و حمل کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔