باوثوق ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گزشتہ روز وحید الرحمان کو ایجنسی کی جانب سے سمن بیجھی گئی تھی تاہم آج وہ دہلی میں ایجنسی کے افسران کے سامنے پیش ہوئے'۔
ذرائع نے بتایا کہ 'وحید الرحمان کو کرمنل ایکٹ 160 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُن کو اس معاملے کی جانکاری پہلے سے ہی تھی'۔
واضع رہے رواں برس جنوری میں ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دو عسکریت پسندوں کے ساتھ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔
ان کے ساتھ عرفان انمی ایک وکیل بھی تھے انہیں میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد محکمہ نے دیویندر سنگھ کو معطل کر کے ایک کیس درج کر لیا۔ تاہم کیس کو این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔ این آئی اے نے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اب تک تقریباً مزید 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔