جموں خطے کے سکریٹریٹ پر دربار مو کی تقریب میں لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سکریٹریٹ تقریب کے دوران جی سی مرمو نے سلامی قبول کی۔اب چھ مہینےتک جموں خطے سے حکومت کا انتظامی ڈاھنچہ کام کرے گا۔
سول سکریٹریٹ اور دربار مو سے منسلک دیگر تمام دفاتر سالانہ دربار مو کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہونے کے بعد آج جموں میں دوبارہ کام کاج شروع ہوگیا۔
ڈوگرہ دور حکومت سے چلی آرہی روایت کے تحت جموں و کشمیر میں گرمیوں کے چھ ماہ دارالحکومت سرینگر میں رہنے کے بعد دربار مو سے منسلک تمام دفتری چیزوں کو جموں منتقل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 'دربار مو' روایت کی داغ بیل سنہ 1872 میں ڈوگرہ راج کے اْس وقت کے فرماں روا مہاراجہ رنبیر سنگھ نے ڈالی۔