ETV Bharat / state

Darakhshan Andrabi درخشاں اندرابی نے ڈوڈہ میں سرائے کا سنگ بنیاد رکھا - ڈوڈا میں وقف املاک کا معائنہ کیا

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے بورڈ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر سرائے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ میں وقف املاک کا معائنہ کیا۔ Darakhshan Andrabi

درخشاں اندرابی کے ہاتھوں سرائے کا سنگ بنیاد،ڈوڈا میں وقف املاک کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 2:57 PM IST

درخشاں اندرابی کے ہاتھوں سرائے کا سنگ بنیاد،ڈوڈا میں وقف املاک کا معائنہ کیا

ڈوڈہ: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن سید درخشان اندرابی نے وقف بورڈ کے سی ای او ماجد جہانگیر، وقف بورڈ کے منتظمین کشتواڑ ذاکر حسین وانی اور وقف بورڈ شاخ جموں کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وقف بورڈ کی چیئر پرسن درخشاں اندرابی نے ڈوڈہ کے اکرم آباد میں سرائے مسافر خانہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ مسافر خانے کا تعمیراتی کام جلد سے جل مکمل ہو جائے گا۔مسافر خانے سے یہاں آنے والے مسافروں کو بڑی آسانی ہوگی اور ان کی پریشانیوں بہت حد تک کم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے ڈوڈہ میں وقف املاک کا بھی معائنہ کیا اور کئی عوامی نمائندوں اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ مقامی باشندوں نے وقف بورڈ کی چیئرپرسن کے سامنے مختلف مسائل اٹھائے، جن میں قصبے میں سرائے اور پارکس کی جلد تعمیر، اور وقف یونٹ ڈوڈہ کی بیکار زمین کو کار پارکنگ کی جگہ کے طور پر استعمال کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sinha on Jhelum River Front منوج سنہا نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کا لیا جائزہ

چیرپرسن نے باشندوں کو یقین دلایا کہ وقف بورڈ کے ذریعہ تمام حقیقی مطالبات کو جلد سے جلد پورا کرنے کی جائے گی۔اس موقع پر عوام کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ وقف حکام اب جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر مسلسل کام کر رہے ہیں ۔تاریخ میں پہلی بار وقف بورڈ زمینی سطح پر فیصلے کرتا ہے جس سے ہمیں ہر مقام پر بنیادی مسائل کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔وقف بورڈ کی جانب سے وقف املاک کے سلسلے میں اہم کام کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.