اونتی پورہ: جہاں ایل جی انتطامیہ وادی میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اونتی پورہ ،پدگام پورہ ڈانگر پورہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے برفباری سے قبل سڑک کی مرمت آنے کر اکر آمد و رفت کی دوبارہ بحالی کی اپیل کی تھی۔لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب سردی کے موسم میں لوگوں مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈانگر پورہ کے مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ مسجد عایشہ سے مڈل اسکول تک جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے ۔سڑک جیسے جھیل میں تبدیل ہو گئی ہے۔اس کی وجہ سے عام لوگوں خاص کر اسکولی طلباء کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترال میں گجر آبادی کو فارسٹ رائٹس ایکٹ نافذ ہونے کا انتظار
مقامی باشندوں کے بقول سڑک کی خستہ ہالی عوام کے لیے درد سر بنی ہے اور اب انکے بچے بھی اسکول جانے سے کترا رہے ہیں کیونکہ کیچڑ سے انکی وردیاں میلی ہوتی ہیں مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا کہ متعلقہ ڈی ڈی سی ممبر بھی اس حوالے سے خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔