ETV Bharat / state

خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی مخالفت - 'خالی اسامیوں پر بنائی گئی کمیٹی ہمارے حقوق کے خلاف'

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے حالیہ سرکاری محکموں میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

'خالی اسامیوں پر بنائی گئی کمیٹی ہمارے حقوق کے خلاف'

author img

By

Published : May 28, 2020, 5:34 PM IST

کشمیر میں برسوں سے معمولی تنخواہوں پر کام کرنے والے ڈیلی ویجرز نے اس کی مخالفت کی ہے۔

'خالی اسامیوں پر بنائی گئی کمیٹی ہمارے حقوق کے خلاف'

ڈیلی ویجرز کا کہنا ہے کہ کمیٹی تشکیل دینا اور اس کی ہونے والی کارروائی، 60 ہزار ڈیلی ویجرز کے روزگار اور مستقبل پر شب و خون مارنے کے مترادف ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ڈیلی ویجرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد پرے نے بتایا کہ 'درجہ چہارم اسامیوں پر ہمارا حق ہے۔ انتظامیہ کمیٹی تشکیل دے کر سروس سلیکشن بورڈ کو ان اسامیوں کی بھرتی کی تجویز پیش کر کے ہمارا حق چھین رہی ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کریں گے۔'

سجاد احمد زرگر جو عارضی ملازمین یونین کے لیڈر ہیں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' انتظامیہ کے فیصلے سے پانچ لاکھ افراد کی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان اسامیوں کی بھرتی کی جائے گی تو ڈیلی ویجرز اور دیگر عارضی ملازمین کو کن اسامیوں پر تعینات کیا جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجرز ہر قانونی راہ استعمال کرکے انتظامیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے پرنسپل سیکرٹری برائے باغبانی و زراعت نوین چودھری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرکے اس کمیٹی کو اختیارات دیئے کہ سرکاری محکموں میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کو ہنگامی بنیادوں پر نشاندہی کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر پر کرنے کا عمل شروع کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.