ETV Bharat / state

کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری - شبلی کو گذشتہ

سائبر پولیس کی جانب سے مقامی نیوز پورٹل کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری کیا گیا ہے۔

کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری
کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 5:05 PM IST

تفصیلات کے مطابق مقامی نیوز پورٹل، کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سائبر پولیس سرینگر کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سمن جاری کیا گیا ہے۔

شبلی کو جمعرات کے روز 2 بجکر 15 منٹ پر سائبر پولیس اسٹیشن سے فون آیا کہ وہ جمعہ کے روز سرینگر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں خود کو پیش کرے، شبلی کو گزشتہ سال اگست میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے قبل جموں کشمیر میں سیکیورٹی کے دستے بڑھا کر بھاری تعیناتی کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کرنے کے بعد گرفتار کرکے اُتر پردیش کے بریلی جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری
کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری

حال ہی میں انہیں 9 ماہ کے بعد رہا کیا گیا تھا، قاضی شبلی کی رہائی کے بعد کشمیریت، نے دوبارہ اپنا کام کاج معمول کے مطابق شروع کیا تھا۔

کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری
کشمیریت کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو سمن جاری

ذرائع کے مطابق چند روز قبل کشمیریت، پر ایک خبر شائع ہونے کے بعد قاضی شبلی کو کچھ نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ قاضی شبلی آج سائبر پولیس اسٹیشن سرینگر میں حاضر ہوئے ہیں جہاں پر ان سے تفتیش جاری ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.