ETV Bharat / state

کشمیر میں 'انی ڈیسک ایپ' کے ذریعہ آن لائن دھوکہ دہی کا انکشاف - انی ڈیسک اپلیکیشن کے ذریعہ دھوکے

سائبر پولیس کشمیر نے بڑے پیمانے پر آن لائن دھوکہ دہی کا انکشاف کیا اور انی ڈیسک ایپلیکیشن کے ذریعہ دھوکے سے حاصل کی گئی رقم کی وصولی کی۔

کشمیر میں 'انی ڈیسک' آن لائن دھوکہ دہی کا انکشاف

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 9:04 AM IST

سائبر پولیس کشمیر زون کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر ٹکٹ منسوخ کرنے کی کوشش کے دوران انڈیگو ایئر لائن کے کال سینٹر کے نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد اس نے اپنی تمام جمع پونجی کھو دی تھی۔ یہ نمبر اسے گوگل پر سرچ کرنے کے دوران ملا تھا جو دراصل فرضی نمبر تھا۔

پولیس نے کہا کہ ' مذکورہ شخص کو فوراً فون آیا اور اسے بتایا گیا کہ رقم گوگل پے کے ذریعے فوری طور پر واپس کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے اسے اپنے موبائل فون میں انی ڈیسک کے نام سے موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔ ہدایات پر عمل کرنے کے بعد اس کے بینک اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم 5 لاکھ 45 ہزار روپے منٹوں میں ہی ڈیبیٹ ہوگئے۔'

یہ بھی پڑھیں

کشمیری گلوکار پریشان کُن حالات کا شکار

پولیس نے بتایا کہ سائبر پولیس کے ایس پی طاہر اشرف کی ہدایت پر سرینگر سیل کی فینانشل فراڈ ٹیم نے شکایت پر تیزی سے کارروائی کی۔

سخت کوششوں کے بعد، سائبر پولیس کی ٹیم نے یو پی آئی کے لین دین کی تفصیلات کا سراغ لگایا جن کو جعلسازوں نے 14 مختلف لین دین میں 5،45،000 روپے ہضم کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ' جعلسازوں نے مذکورہ رقم سی سی ایوینیو اور پے ٹی ایم گیٹ ویز کے ذریعہ منتقل کردی جو ایک امریکی کمپنی میلٹ ٹیکنالوجیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے پاس بھیجی گئی تھی۔ یہ معاملہ مذکورہ مرچنٹ کے پاس اٹھایا گیا تھا اور فرضی لین دین کو مزید استعمال کے لئے بلاک کردیا گیا تھا۔ اس طرح 5،45،000 روپے کی وصولی کی گئی اور شکایت کنندہ کے سورس اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی کا عمل شروع کیا گیا۔'

سائبر پولیس نے بتایا کہ اسے بھی اسی طرح کی شکایت موصول ہوئی تھی جس میں ایک شکایت کنندہ سے 2،997 روپئے کی جعلسازی کی گئی تھی جب وہ کسٹمر کیئر نمبر تلاش کر رہا تھا کیونکہ اس کا فرج کام نہیں کررہا تھا اور اسے بھی فون پر وہی اینی ڈیسک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا گیا تھا۔

سائبر پولیس کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں میں اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں فرضی کسٹمر کیئر کے نمائندوں نے مدد کرنے کے بہانے صارفین کے بینک تفصیلات طلب کیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایک ایپلیکیشن کا لنک بھی شیئر کیا جو صارفین کو کہا گیا تھا کہ وہ رقم کی واپسی کے لیے اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کریں۔

سائبر پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ انی ڈیسک ایپلی کیشن ایک ریموٹ ایکسیس ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر ٹول ہے جو تھرڈ پارٹی کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

سائبر پولیس نے کہا کہ ' لوگوں کو گوگل کے سرچ انجن پر پائے جانے والے ایسے ایپس کے استعمال یا فرضی ہیلپ لائن یا کسٹمر کیئر نمبروں پر ڈائل کرنے سے باز آجانا چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.