کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے ہی کرفیو نافذ ہے اور تمام طرح کے مواصلاتی نظام ٹھپ ہیں یہاں تک کہ پولیس کنٹرول روم کے نمبرات پر بھی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
حکومت نے جموں و کشمیر میں تعینات پولیس افسران کو سیٹلائیٹ فون مہیا کیے ہیں تاکہ وہ حالات پر نظر رکھ سکیں
جبکہ جموں میں کچھ جگہوں پر مواصلاتی نظام کو بحال کیا گیا ہے اور خطہ چناب میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔