اس موقعہ پر معروف شعراء، قلمکار خاص کر غلام نبی آتش، زاہد مختار، راجہ یوسف، ریاض انزنو، کالج کے پرنسپل و پروفیسر صاحبان سمیت کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے، جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران کشمیر کے روایتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران گلوکاروں نے کشمیر کے روایتی موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو محفوظ کیا۔
وہیں اس موقعہ پر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شعراء حضرات نے اپنے شیریں کلام پیش کرتے ہوئے پروگرام کو مزید رونق بخشی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چند شعراء و قلمکار حضرات نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے کشمیر کے تہذیب کلچر و ثقافت کا پرچم بلند رکھنے اور نوجوان نسل تک منتقل کرنے کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر اننت ناگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف ذرائع ابلاغ تک محدود ہے بلکہ ماضی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ادارہ یہاں کے ثقافت کلچر کو فروغ دینے اور قدرتی صلاحیتوں کے حامل فنکاروں شعراء و ادیبوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا کا کام بھی بخوبی انجام دیتا ہے۔