ETV Bharat / state

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اردو جرنلزم میں ڈپلوما کورس

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد اپنی یونیورسٹی میں اردو جرنلزم میں ڈپلوما کورس متعارف کرائیں گے۔

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اردو جرنلزم میں ڈپلوما کورس متعارف کرانے کا اعلان
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 8:12 PM IST

Updated : Jun 16, 2019, 8:27 PM IST

پروفیسر معراج الدین کشمیر یونیورسٹی کے علامہ اقبال لائبریری آڈیٹوریم میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں کونسل کی طرف سے وادی کشمیر میں چلائے جارہے کمپیوٹر، اردو، عربی اور فارسی مراکز کے ذمہ داران اور طلبا شریک تھے۔ تقریب کے دوران مختلف کورسوں کے کامیاب طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد، کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر نے اپنی یونیورسٹی میی اردو جرنلزم کا ڈپلوما کورس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: 'سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور کشمیر یونیورسٹی مل کر یہاں اردو جرنلزم کو فروغ دینے کی کوششیں شروع کریں گی۔ سنٹرل یونیورسٹی میں ہماری کوشش ہے کہ اردو جرنلزم میں ڈپلوما کورس شروع کیا جائے۔

پروفیسر معراج الدین نے دعویٰ کیا کہ وادی کشمیر میں اب اردو اخبارات کی اشاعت اور سرکولیشن میں کمی آرہی ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ اردو جرنلزم کے کورسز شروع کرنے کی تجویز بہت اچھی ہے اور اس سے اردو پڑھنے لکھنے والے طلبا کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مثبت صحافت چاہتے ہیں جس کے ذریعے اچھے کاموں کو اجاگر کیا جائے۔

پروفیسر طلعت احمد نے مزید کہا کہ لوگوں کو انگریزی اخبارات کے ساتھ ساتھ اردو اخبارات بھی پڑھنے چاہیے۔ ان کا کہنا تھا: 'ہم چاہتے ہیں ریاست میں اردو کو وہ حق ملے جس کی یہ حقدار ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لکھنے اور پڑھنے کے دوران اردو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jun 16, 2019, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.