مکتوب میں کہا گیا کہ حکومت جموں وکشمیر کو عمان، دوبئی اور ایران میں یونین ٹریٹری کے پھنسے لوگوں کی گھر واپسی کی مسلسل گذارشیں موصول ہورہی ہیں۔
موصوف چیف سکریٹری نے مکتوب میں کہا ہے: 'کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک طویل قیام کے دوران ان لوگوں کو خوف ہے کہ کہیں وہ بھی دیار غیر میں اس وبا کا شکار نہ ہوجائیں اس کے علاوہ یہ لوگ عید جو 25 مئی کو ہونے والی ہے، کا تہوار جموں وکشمیر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانا چاہتے ہیں'۔
مکتوب میں مرکزی خارجہ سکریٹری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذاتی طور مداخلت کرکے ایران، عمان اور دوبئی میں درماندہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی گھر واپسی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام کریں۔
مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت بنگلہ دیش میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کو گھر لایا جارہا ہے جس کو یہاں کافی سراہا جارہا ہے۔
دریں اثنا ایران میں گذشتہ زائد از تین ماہ سے پھنسے زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے مشکلات کا پہاڑ ہر گذرتے دن کے ساتھ بھاری سے بھاری تر ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جو کچھ خرچہ تھا وہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ قرض کرکے گذر اوقات کررہے ہیں۔