ETV Bharat / state

سوربھ بگھت نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پانپور کا دورہ کیا

کمشنر سکریٹری سکل ڈویلپمنٹ گورنمنٹ آف جموں و کشمیر سوربھ بگھت نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پانپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کام کاج کا جائزہ لیا۔

سوربھ بگھت نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پانپور کا دورہ کیا
سوربھ بگھت نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پانپور کا دورہ کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 2:15 PM IST

Updated : Dec 4, 2023, 2:31 PM IST

سوربھ بگھت نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پانپور کا دورہ کیا

پلوامہ: سوربھ بگھت نے ضلع کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے صنعتی تربیتی ادارے پانپور کا دورہ کیا جو سینکڑوں طلبہ کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔ پانپور میں واقع صنعتی تربیتی ادارہ سینکڑوں طلباء جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہے کو مختلف شعبوں جیسے آٹوموبائل، پلمبرنگ، الیکٹریشن، کمپیوٹر، سلائی، سٹینوگرافی، شارٹ ہینڈ، ڈریس میکنگ میں تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی بنیادی توجہ طلبہ کو تربیت دینا ہے تاکہ تربیتی مدت کی تکمیل کے بعد وہ اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے براہ راست اپنے متعلقہ شعبوں میں شامل ہو سکیں۔

سوربھ بگھت نے انسٹی ٹیوٹ کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اور کام کاج کا معائنہ کیا۔ شعبہ جات کے دورے کے دوران انہوں نے ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء سے بات چیت کے دوران انہوں نے طلباء کو عملی اور نظریاتی دونوں شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے محکموں کے اپنے دورے کے دوران ان تمام چیزوں کو نوٹ کیا جن کی بحالی کی ضرورت ہے۔ان پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے دوران انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ادارے کے کلاس رومز اور پریکٹیکل لیبز کی تزئین و آرائش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڈہ میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کا عالمی دن منایا گیا

سوربھ بگھت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتی تربیتی اداروں کو نئے طرز پر تیار کیا جائے گا تاکہ آئی ٹی آئی اداروں میں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Last Updated : Dec 4, 2023, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.