ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی - etv bharat jammu and kashmir

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پاپچن علاقے میں دیر رات کو ایک سی آر پی ایف کیمپ کے الرٹ سنتری نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فائرنگ کر دی۔

بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی
بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 6:55 AM IST

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں گزشتہ دیر شب ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار اس وقت زخمی ہوگیا جب کیمپ میں تعینات سنتری (گارڈ) نے مشکوک حرکت دیکھنے کے بعد گولیاں چلائیں۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے پاپچن کے ایک کیمپ میں سنتری کو رات کے وقت کچھ مشکوک حرکت نظر آئی جس کے بعد اس نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 'اس واقعے میں سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کا ایک کانسٹیبل وکاس کمار زخمی ہوا تھا۔'

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ 'انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ ہم اس کی صحیح تفصیلات معلوم کر رہے ہیں کہ اگر کانسٹیبل نے ہوا میں گولیاں چلائیں تو کانسٹیبل کیسے زخمی ہوا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.