ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت نریش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
بانڈی پورہ میں آج لوک سبھا انتخابات کے لیے اضافی نفری الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیے گیے تھے۔
اسی کے دوران وہاں ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
اگر چہ اس کو فوری طور ضلع اسپتال پہنچا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسی مردہ قرار دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔