ETV Bharat / state

Free Medical Camp At Noorpora نور پور ہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 4:40 PM IST

ترال کے نورپورہ میں سی آر پی ایف 130 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

نور پور ہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ترال کے نورپورہ میں سی آر پی ایف 130 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ان. کو کو مفت ادویات دی گئی۔

مقامی باشندوں جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے نے فری ہیلتھ کیمپ میں شرکت کی۔یک روزہ طبی کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں خواتین اور ان کے بچے بھی شامل تھے۔ لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے کیونکہ ایسے کیمپس سے غریب لوگوں کوبہت فایدہ پہنچتا ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر 130 بٹالین راجیو یادو نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کاباقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے جب بھی کسی علاقے میں لوگ اس طرح کے کیمپ منعقد کرانے کی اپیل کرتے ہیں تو ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:International Day Against Drug Abuse منشیات کا استعمال باعث ہلاکت

انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف مختلف قسم کے سوک ایکشن کا انعقاد کرکے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی اسطرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ راجیو یادو نے بتایا کہ سی آر پی ایف ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوامی نوعیت کے کام بھی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.