جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شوپیان پلوامہ روڈ پر گونگوں علاقے میں سرکلر روڈ کے نزدیک ایک میوہ باغ میں عکسریت پسندوں نے آئی ای ڈی نصب کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرکلر روڈ کے نزدیک ایک باغ میں تین آئی ای ڈیز کو نصب کیا گیا تھا جس میں ایک آئی ای ڈی پھٹ گئی اور دھماکہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس جگہ ہر روز سی آر پی ایف اور پولیس پارٹی کا ناکہ لگا رہتا ہے۔ وہیں آج صبح سی آر پی ایف کے ناکے پر پہنچتے ہی آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک سی ار پی ایف اہلکار اپنی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوا اور اس آئی ڈی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فورا بعد ہی پولیس، سی ار پی ایف اور فوج مقام پر پہنچ گئی اور علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران دو آئی ای ڈی کو برآمد کیا گیا جنہیں بعد میں بم اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق اس دھماکے کی ابھی تصدیق ہو رہی ہے۔
تاہم اس سے پہلے وہاں سے سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی کانوے بھی گزر رہی تھی جو اس آئی ای ڈی دھماکے سے پہلے ہی وہاں سے نکل گئی تھی۔
واضح رہے کہ آئے روز عکسریت پسندوں اور سکیورتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہے جس میں اب تک سو سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہے وہیں آج یہ آئی ای ڈی دھماکہ کر کے عکسریت پسندوں نےاپنی موجودگی ظاہر کی ہے۔