پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ ضل عکے سنگراوانی کے رہنے والے شبیر احمد نام کا ایک شخص کشمیر سے بنگال جانے کے دوران پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ شخص کے رشتہ داروں نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ بنگال میں رہنے والی لاپتہ شخص کی بیوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شبیر احمد وانی کی شادی مغربی بنگال کے کولکاتا میں ہوئی ہے۔ وہ اپنے تین بچوں اور بیوی کے ساتھ اپنے سسرال کے لئے گھر سے دو اگست کو نکلا تھا۔ یہ سبھی ٹرین کے ذریہ سفر کر رہے تھے ۔چار اگست کو ایک بجے کے بعد ان کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہو گیا ۔اس کے بعد انہوں نے ان کی بیوی سے رابطہ کیا۔ ان کی بیوی نے کہا کہ وہ پناگڑھ ریلوے اسٹیشن پر پانی لینے کے لیے اترے تھے جس کے نتیجے میں ان کی ٹرین چھوٹ گئی تب سے ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
اس سلسلے میں ان کے بھائی نثار احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل ہم نے اپنے بھائی کی شادی کولکاتا میں کی تھی۔ وہ پہلی بار سسرال گیا تھا لیکن ان کے ساتھ چار اگست سے ہمارے رابطہ ہی نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہم کافی پریشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Miscreants Chopped Apple Trees: شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی بیوی سے رابطہ کیا۔ ان کے ذریعہ ہی پتہ چلا کہ وہ پناگڑھ ریلوے اسٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ان کے پاس کوئی بھی شناختی کارڈ یا موبائل فون موجود نہیں ہے جس کی مدد سے ان سے رابطہ کیا جاسکے۔ ٹرین میں ہی تمام چیزیں چھوٹ گئی ہیں۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور کولکاتا پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کو صحیح سلامت گھر پہنچانے میں ان کی مدد کرے۔