جموں کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق رحمت اللہ کھوڑہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا تعلق ضلع ڈوڈہ سے ہے۔ رحمت اللہ محکمہ مویشی پالن کے سبکدوش جانوروں کا ڈاکٹر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دوسرا ملزم کشتواڑ کا رہنے والا سجاد احمد ہے۔ سجاد احمد کو اس سے قبل کشتواڑ سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اسے عدالتی تحویل سے ضمانت دی گئی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاکر ملزم رحمت اللہ گذشتہ چھ ماہ سے گرفتاری سے بچنے کے لیے سرینگر میں چھپا ہوا تھا۔
اس معاملے میں شکایت کنندہ کی جانب سے کرائم برانچ جموں میں ملزم کے خلاف دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے۔
کرائم برانچ جموں میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تھا اور تحقیقات کے دوران ملزم کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔