ETV Bharat / state

کووڈ 19: سرینگر میں پابندیوں میں ایک اور ہفتے کی توسیع - srinagar restrictions extended

انتظامیہ کے مطابق یہ پابندیاں 15 اگست کی آدھی رات تک یعنی ایک اور تک ہفتہ جاری رہیں گی۔

کووڈ 19: سرینگر میں پابندیوں میں ایک اور ہفتے کی نوسیع

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:33 AM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر شاہد اقبال چودھری نے تجارتی اداروں اور نقل و حرکت سمیت عوامی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کا حکم دیا ہے۔

یہ پابندیاں 15 اگست کی آدھی رات تک یعنی ایک اور ہفتہ بھی جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ضلع سرینگر میں کووڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر میں مزید 507 افراد کورونا سے متاثر

دریں اثنا سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے ان کارروائیوں کے آغاز سے پہلے ہی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جس کا حکومت نے 16 اگست سے اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز ناول کورونا وائرس کے 507 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 64 مسافر بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد 24897 ہوگئی جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل اموات کی تعداد 472 ہو گئی ہیں۔

کشمیر میں سرینگر 6155 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد بارہمولہ 2137، کولگام 1609، شوپیان 1520، اننت ناگ 1553، پلوامہ 1829، کپواڑہ 1256، بڈگام 1533، بانڈی پورہ 1022 اور گاندربل میں 672 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.