ETV Bharat / state

کوروناوائرس: دو بچے صحتیاب ہوکرہسپتال سے رخصت - سرینگر کے نٹی پورہ علاقے سے کووڈ 19 کے لیے مثبت پائے گئے

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نٹی پورہ علاقے سے کووڈ- 19 سے متاثرہ دو بچوں کے ٹیسٹ منفی پائے گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

کوروناوائرس: دو بچے صحتیاب ہونے  کے ہسپتال سے رخصت

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 6:14 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 7:11 PM IST

جموں و کشمیر کے محکمہ انفارمیشن نے ٹویٹر پر جانکاری دیتے ہوئےلکھا کہ' یہ دونوں بچے، سرینگر کے جے ایل این ایم ہسپتال میں کووڈ-19 وائرس کیلئے زیرعلاج تھے۔ دونوں بچوں کے ٹیسٹ منفی پائے گئے اور انہیں آج رخصت کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں چھوٹی بہنیں نٹی پورہ علاقے کے رہنے والی ہیں اور گزشتہ ماہ ان کو کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا تھا۔ سعودی عرب کی سفری تاریخ رکھنے والے اپنے دادا کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد ان دونوں بہنوں کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا۔

کوروناوائرس: دو بچے صحتیاب ہونے  کے ہسپتال سے رجصت

ان دونوں بچوں کی والدہ ، جو کووڈ 19 میں منفی پائی گئی تھی، کو بھی اسی ہسپتال میں انکی دیکھ بال کے لئے رکھا گیا تھا۔اس ضمن میں سرینگر کے مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے جے ایل این ایم کے ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا "میں ڈاکٹروں اور ان بچوں کی بہادر والدہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان ڈاکٹروں اور بہادر ماں کیلئے میرا سر تسلیم خم ہے"۔

انکا کہنا تھا کہ متعدد بار ان کے کووڈ ٹیسٹ منفی پائے جانے کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آئے روز مثبت کیسز کی تشخیص کے بعد لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں، تاہم اس مایوسی میں ان بچیوں کی وجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Last Updated : Apr 13, 2020, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.