ETV Bharat / state

اننت ناگ: 55 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، لاک ڈاؤن میں مزید سختی - اننت ناگ میں مزید 55پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مزید 55پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے جس کے بعد لاک ڈاون کا نفاذ سختی سے عمل میں لایا جارہا ہے۔

اننت ناگ: 55 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، لاک ڈاؤن میں مزید سختی

author img

By

Published : May 18, 2020, 11:09 PM IST

چند روز قبل ضلع پولیس لائنز اننت ناگ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد مزید 22 پولیس اہلکاروں کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔وہیں آج یعنی 18 مئی کو آرمڈ پولیس کی 19 بٹالین سے وابستہ ایک ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 55 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئےجس سے پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔

اننت ناگ: 55 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، لاک ڈاؤن میں مزید سختی
ریاست کے دیگر اضلاع کے مقابلہ میں ضلع اننت ناگ کورونا وائرس کے معاملات میں سر فہرست ہے۔ 14 اپریل کو ضلع اننت ناگ کے شانگس نوگام علاقہ میں پہلے مثبت معاملہ کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج55 پولیس اہلکاروں سمیت 59 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعدا بڑھ کر 236 دو سو چھتیس تک پہنچ گئ۔اگرچہ پولیس اور سیول انتظامیہ مشترکہ طور علاقہ میں لاک ڈاون کو عملانے کی کوشش میں کافی مشقت کر رہے ہیں۔ تاہم اکثر لوگ گزشتہ کئی روز سے سرکاری حکمنامے کی خلاف کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

اس سلسلہ سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے پولیس کے اشتراک سے قصبہ اننت ناگ کے ،کھنہ بل پوائنٹ، لالچوک، بجبہاڑہ و دیگر کئی مقامات پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ ان مقامات پر اے ڈی سی صاحبان ، تحصیلدار، ایگزیکٹو افسران و پولیس کے افسران خود نگرانی کر رہے ہیںجس دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کی گاڑیاں ضبط کی گئی۔

وہیں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید یاسر نے ضلع اننت ناگ کے لالچوک ،اچھہ بل اڈہ، گانجی واڑہ، جنگلات منڈی و دیگر کئی مقامات پر سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، کے دکان سیل کئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سید یاسر نے کہا کہ سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاون کو مکمل طور پر عملانے کے لئے انتظامیہ کو اپنا تعاون فراہم کریں۔ تاکہ اس مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ ضلع میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 236 تک تجاوز کر گئی ہے.. جن میں 77 پولیس اہلکار اور 13 حاملہ خواتین شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.