ETV Bharat / state

کورنا وائرس: سی ڈی ہسپتال میں مریض کا دوسرا ٹیسٹ منفی - ٹیسٹ کے منفی پانے کے

کشمیر کے سی ڈی ہسپتال میں داخل کئے گئے ایک کووڈ ۔19 متاثرہ شخص کا دوسرا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے، جس سے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ لوگوں میں بھی خوشی پائی گئی۔

کورنا وائرس: سی ڈی ہسپتال میں مریض کا دوسرا ٹیسٹ منفی

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 5:37 PM IST

Updated : Apr 2, 2020, 6:02 PM IST

سی ڈی ہسپتال کے عہدہ دار ڈاکٹر نوید نزیر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ مریض کا دوسرا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔ طبی عملے اور عوام کیلئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مریض کا تیسرا ٹیسٹ چوبیس گھنٹے کے بعد کیا جائے اور اس ٹیسٹ کے منفی پانے کے بعد اس کو ہسپتال سے رخصت کرکے گھر میں مزید دو ہفتوں تک نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

آج صبح سرینگر کی معمر خاتون جو سب سے پہلے اس وائرس سے متاثر ہوئی تھیں کا تیسرا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کر کے دو ہفتوں تک گھریلو نگرانی میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔

قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر چکی ہے اور 15000 افراد کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

تاحال کشمیر میں دو افراد کا انتقال اس وبا سے ہو چکا ہے جس سے عوام میں تشویش ہے۔

گزشتہ 15 روز سے جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہیں۔

Last Updated : Apr 2, 2020, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.