ETV Bharat / state

ترال میں کووڈ متاثرہ آٹھ غیر ریاستی مزدور فرار - Jammu and Kashmir

اس واقعہ کے بعد مقامی آبادی میں تشویش کی لہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لاپرواہی اس مہلک وبا کو مزید پھیلانے کا ایک بہت بڑا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے فرار شدہ کووڈ مثبت غیر ریاستی مزدوروں کا پتہ لگا کر فوری طور پر انہیں کورنٹین کرنے کی اپیل کی۔

کووڈ متاثرہ آٹھ غیر ریاستی مزدور فرار
کووڈ متاثرہ آٹھ غیر ریاستی مزدور فرار
author img

By

Published : May 17, 2021, 5:03 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال ڈاڈسرہ علاقہ میں اس وقت لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ جب علاقہ میں ایک کرایہ کے کمرے میں مقیم کووڈ 19 مثبت غیر ریاستی مزدور دوران شب فرار ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سب ضلع ترال کے ڈاڈسرہ علاقہ میں چند روز قبل 18 غیر ریاستی مزدور ایک کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر تھے۔ ان میں سے آٹھ مزدوروں کو کووڈ-19 مثبت پایا گیا تھا۔ جنہیں انتظامیہ کی جانب سے ایک الگ کمرے میں کورنٹین ہونے کی صلاح دی گئی تھی۔ تاہم 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب کے دوران ان آٹھ مثبت مریضوں سمیت تمام 18 مزدور مقام سے فرار ہو گئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لاپرواہی اس مہلک وبا کو مزید پھیلانے کا ایک بہت بڑا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے فرار شدہ کووڈ مثبت غیر ریاستی مزدوروں کا پتہ لگا کر فوری طور پر انہیں کورنٹین کرنے کی اپیل کی۔

ادھر ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں با خبر کیا گیا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے مذکورہ مزدوروں کا سراغ لگانے کے لئے ایک ٹیم کو کام پر لگا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.