مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں منگل کے روز کورونا کے 346 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 116،600 ہوگئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں جموں ڈویژن سے چھ اور کشمیر ڈویژن سے چار شامل ہیں۔
تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1812 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 1156 اور جموں سے 656 شامل ہیں۔
سرینگر میں اب تک 436، بارہمولہ 169، بڈگام 105، پلوامہ 88، کپواڑہ 88، اننت ناگ 82، کولگام 53، بانڈی پورہ 57، شوپیان 37، اور گاندربل میں 41 اموات ہوئیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 333، راجوری 53، ڈوڈہ 60، کٹھوعہ 47، سانبہ 34، ادھم پور 54، پونچھ 22، رامبن اور کشتواڑ میں 21 ، اور ریاسی 11 اموات ہوئی ہیں۔
منگل کے روز جموں و کشمیر میں کورونا کے 346 تازہ معاملات رپورٹ ہوئے جن میں جموں سے 200 اور کشمیر سے 146 شامل ہیں۔
منگل کے روز بازیاب ہونے والے افراد میں کشمیر سے 243 اور جموں سے 217 شامل ہیں۔
کشمیر خطے میں سرینگر میں مجموعی طور پر 24،391، بارہمولہ 7754، بڈگام 7343، کپواڑہ 5387، پلوامہ 5312، اننت ناگ 4671، بانڈی پورہ 4555، گاندربل 4365، کولگام 2630 اور شاپیان 2432 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 22،374 ، ادھمپور پور 3968، راجوری 3727، ڈوڈہ 3303، کٹھوعہ 3036، کشتواڑ 2682، سانبہ 2636، پونچھ 2422، رامبن 2042 اور ریاسی 1570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔