اس موقع پر سرپنچ، لدھوال، پونم دیوی نے غریب کنبوں کی نشاندہی کی تاکہ کوئی بھی مستحق، لاچار غریب چھوٹ نہ جائے۔
واضح رہے کہ قصبہ بٹوت عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ 19 ) کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن میں ہے۔
ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان کی ہدایات پر بٹوت پولیس نے ضرورت مندوں اور مستحق کنبوں کی نشاندہی کرکے مختلف غذائی اجناس جس میں راشن، تیل، دالیں اورمصالحہ جات شامل ہیں تقسیم کیے، تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی کنبہ مشکلات کا سامنا نہ کرے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے کئی دفعہ مستحق اور مفلس کنبووں کے درمیان غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور یہ چیزیں ان کے درمیان بالکل مفت تقسیم کی جارہی ہے-
اس پہل پرسرپنچ لدھوال، پونم دیوی نے بھی پولیس آور رضاکاروں کے اس قدم کی کافی سراہنا کی ہے اور اسے قابل ستائش قرار دیا-