ETV Bharat / state

88 واں دن: ہوائی اڈوں پر 3714 مسافروں کی آمد - گھریلو پروازوں کے ذریعے 57551مسافروں نے سفر کیا

رواں برس 25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 712 گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 29357 مسافروں نے سفر کیا جبکہ سرینگر ایئر پورٹ پر اترنے والی 1371 گھریلو پروازوں کے ذریعے 57551 مسافروں نے سفر کیا۔

اب تک 3 لاکھ سے زائد درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 1:01 PM IST

جموں و کشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے 88 ویں روز 7 ہزار ایک سو 43 مسافروں کو لے کر 26 ہوائی پروازیں جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔

ان پروازوں میں 1077 مسافروں کو لے کر 9 کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 2637 مسافروں کو لے کر 16 اڑانیں سرینگر ہوائی اڈے پر اتریں۔

رواں برس 25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 712 گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 29357 مسافروں نے سفر کیا جبکہ سرینگر ایئر پورٹ پر پہنچنے والی 1371 گھریلو پروازوں کے زریعے 57551 مسافروں نے سفر کیا۔

ادھر کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اب تک بیرون ممالک سے تقریباً 6763 مسافروں کو خصوصی انخلا پروازوں کے ذریعے جموں و کشمیر واپس لایا جا چکا ہے۔

اب تک 3 لاکھ سے زائد درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا
اب تک 3 لاکھ سے زائد درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا

ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کے کووڈ 19 ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔

انتظامیہ نے پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کیے ہیں۔

وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کیے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں و کشمیر کے 3 لاکھ 32 ہزار 9 سو 51 افراد کو براستہ لکھن پور اور کووڈ 19 خصوصی ریل گاڑیوں کے زریعے اپنے گھر واپس لایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.