ETV Bharat / state

کووڈ 19: بانہال میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ - کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 222 ہوگئی

ذرائع کے مطابق قصبہ میں خارجی اور داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

کووڈ 19: بابہال میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:53 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال میں کووڈ-19 کے پانچ نئے معاملات سامنے آئے جن میں ایک حاملہ خاتون سمیت چار خواتین شامل ہیں۔

کووڈ 19: بابہال میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ

ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 222 ہوگئی ہے جبکہ 182 صحیتیاب ہوچکے ہیں اور دیگر 40 کا ضلع میں قائم کووڈ ہسپتال ڈھلواس اور کھانڈے ہسپتال بانہال میں علاج چل رہا ہے۔

ضلع کے سب ڈویژن بانہال میں پانچ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس بٹ نے دوبارہ چار دن کے لیے سخت ترین لاک ڈاؤن جاری کر کے خارپورہ سے نوگام تک کے تمام کاروباری اداروں اور دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

رامبن میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن
رامبن میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن

ذرائع کے مطابق قصبہ میں خارجی اور داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے مکمل طور سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رامبن میں چار خواتین کو کووڈ-19 سے متاثر پایا گیا تھا جس کی وجہ سے قصبہ بانہال کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.