ETV Bharat / state

اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد باشندوں کو واپس لایا گیا

یہ افراد وہ ہیں جو کوروناوائرس کے پیش نطر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ممالک میں پھنس گئے تھے۔

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 12:16 PM IST

اب تک تقریبا 160945 باشندوں کو واپس لایا گیا

جموں و کشمیر انتظامیہ نے لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز اور بسز کے ذریعہ ملک کے دیگر حصوں میں پھنسے تقریبا 1 لاکھ 60 ہزار 945 رہائشیوں کو مرکزی علاقے میں واپس لایا ہے۔

اس دوران تمام ضروری رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔

اس سلسلے میں موصولہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ کو جموں اور اودھم پور ریلوے اسٹیشنز پر اب تک مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے 63 خصوصی ٹرینیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں قریب 50 ہزار 873 مسافر شامل ہیں۔

لہذا ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے اب تک تقریبا 160945 رہائشیوں کو 63 خصوصی ٹرینز اور لکھنپور کے راستے درجنوں بسوں کے ذریعہ وائرس سے متعلق تمام ضروری حفاظتی اقدامات کا سختی سے مشاہدہ کرنے کے بعد یو ٹی میں واپس لایا ہے۔

اعدادوشمار کے تفصیلی رپورٹ کے مطابق ، تقریبا 1272 پھنسے مسافر 23 جون سے 24 جون تک لکھنپور کے راستے داخل ہوئے ہیں جبکہ 908 مسافر آج جموں کے 42 ویں دہلی کووڈ خصوصی ٹرین میں پہنچے ہیں۔ اب تک 41 ٹرینیں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 35177 پھنسے مسافروں کے ساتھ جموں پہنچ چکی ہیں جبکہ اب تک 21 خصوصی ٹرینوں میں 15696 مسافر ادھمپور پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.