جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ' وادی کشمیر میں مزید چار کیسز کوروناوائرس کے لیے مثبت پائے گئے۔ تمام افراد سرینگر کے رہنے والے ہیں۔ ان میں سے دو کی بیرون ملک سفر کی تاریخ ہے اور دیگر دونوں جموں و کشمیر سے باہر کسی مذہبی اجتماع میں گئے تھے۔'
واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر میں دو نئے کیسز مثبت پائے گئے تھے۔ دو بھائی، ایک کی عمر سات سال اور دوسرا آٹھ سال کا ہے۔ سرینگر کے تصدیق شدہ کیس کے پوتا پوتی جو سعودی عرب کا سفر کرکے آیا تھا اور 24 مارچ کو انہیں کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا تھا۔'